خیبرپختونخواہ ہائی ویز اتھارٹی کی غفلت: مری روڈ پرتعمیراتی کام کے دوران نوجوان گڑھے میں گرکر جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/سردارفیضان)محکمہ کے پی ایچ اے کی غفلت میری روڈ کالاپل کے قریب گھڑا نوجوان کی جان لے گیا رات گئے شادی کی تقریب سے گھر واپس آنے والا نوجوان گر کر جابحق نعش پورسماٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کی آمد سے قبل مری روڈ پر ایک گڑھے کی مرمت کا کام کے پی ایچ اے نے شروع کرا رکھاتھا۔شیخ البانڈی کا رہائشی اویس نامی نوجوان شادی کی تقریب واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ مری روڈ سپیکر صوبائی اسمبلی کے گھر کے قریب محکمہ این ایچ اے کی نااہلی کے باعث موجود گھڑے میں موٹر سائیکل لگنے سے اویس نامی نوجوان پتھر کے ساتھ جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں اویس موقع پر ہی جابحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھ موجود دوسرا نوجوان شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او نواں شہر ملک عامر اور ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جہاں نعش اور زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پورسماٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی نواں شہر پولیس نے واقع کی اطلاعی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!