جمعہ،ہفتہ چھٹی:کمشنرہزارہ نے آل ٹریڈرزفیڈریشن کا مطالبہ حکومت تک پہنچانے کی یقین دہانی کروادی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کمشنر ہزارہ نے تاجر قیادت سردار شاہنواز و سجا د خان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروا دی اور کرونا وباء کے پھیلاو کو روکنے کیلئے جمعہ و ہفتہ کاروباری بندش کی بحالی کی متفقہ تاجر ڈیمانڈ کو اعلیٰ سطح پر اٹھانے اور اس ضمن میں صوبائی و وفاقی حکومت کو قائل کرنے کیلئے مکمل تعاون کا عندیہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق صدر آل ٹریڈ فیڈریشن سردار شاہنواز اور جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون نے گزشتہ روز کمشنر ہزارہ ریاض خان محسوداور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناء اللہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومت کی کرونا وباء کے پھیلاو میں کمی لانے کیلئے رمضان المبارک میں لاک ڈاون کی نئی پالیسی پر تخفظات کا اظہار کیا گیا اور تاجر قیادت نے جمعہ و ہفتہ کی چھٹی کو بحال رکھنے کا مطالبہ کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اتوار کی چھٹی کے بڑے منفی اثرات کاروباری سرگرمیوں پر پڑتے ہیں۔ اس کے علاوہ تاجر قیادت نے رمضان کے آخری عشرے میں بغیر کسی بندش مکمل کاروباری سرگرمیاں بحال کرنیاور تاجروں پر بے جا جرمانوں کی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس سے حتی الوسع پرہیز کا مطالبہ بھی پیش کیا۔

اس موقع پر کمشنر ہزارہ نے ڈی سی ایبٹ آباد کو تاجر قیادت کو ہر معاملے میں آن بورڈ رکھنے کی ہدایت جاری کیں اس کے علاوہ تاجر قیادت نے نہایت عرق ریزی کے بعد تیار کیا گیا مجوزہ ماڈل سٹی پلان اور مشترکہ محکمانہ ورکنگ کمیٹیوں کا مسودہ باقاعدہ و باضابطہ کمشنر ہزارہ کو پیش کرنے کی پیش کش کی۔ کمشنر ہزارہ نے تاجر قیادت کی دور اندیشی، فہم و بصیرت کو سراہاتے ہوئے مجوزہ ماڈل سٹی پلان و ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے پر اتفاق کیا اور جلد ہی اس سلسلے میں اہم فیصلے لینے کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!