سی این جی سٹیشن بند: گیس قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ۔

دو سو فیصد اضافہ سی این جی سیکٹر اور عوام کیساتھ ظلم ہزاروں افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ۔
سی این جی ایسوسی ایشن کا یونیورسٹی روڈ پر دھرنا وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن واپس لینے تک سٹیشن بند رکھنے کا اعلان۔ گیس تقسیم معاملہ پر صوبہ سے ہمیشہ امتیازی سلوک برتا گیا مظاہرین۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر میں احتجا جاسی این جی سٹیشن بند کر دیئے، گیس ٹیرف میں ہوشربا اضافہ نہ صرف سی این جی سیکٹر بلکہ براہ راست عوام کے ساتھ بھی ظلم ناروا ہے جو کسی طور قابل قبول نہیں، سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے دھرنا دیا۔ جس سے ٹریفک بند ہوگئی۔ قبل ازیں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا ہنگامی اجلاس صوبائی چیئر مین فضل مقیم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر سے سی این جی پمپ مالکان اور عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرتے ہوئے تمام عہدیداروں اور ورکرز نے یونیورسٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا دیا۔ احتجاج میں شریک افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر انکے مطالبات کے حق میں مختلف نعرے درج تھے۔ دھرنے سے مقررین نے خطاب بھی کیا اور وفاقی نگران حکومت کی جانب سے گیس ٹیرف کو 200 فیصد تک بڑھائے جانے کے خلاف شدید نعرے بازی کی فضل مقیم خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں جہاں ایک طرف مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام و کاروباری طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ایسے میں وفاق کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے فیصلے سے بھی ملک بھر کے سی این جی پمپ مالکان اور ٹرانسپورٹرز سمیت مسافروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا کے ساتھ گیس کی تقسیم کار کے معاملے میں ہمیشہ سے امتیازی سلوک برتا گیا ہے اور اب رہی سہی کثر بڑھتی قیمتوں نے پوری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اقدام سے سی این جی سیکٹر سے وابستہ ہزاروں افراد بیروزگار ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!