شاہ فیصل کو قتل کرکے لاش حویلیاں پل کے نیچے پھینک دی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)حویلیاں میں نوجوان کو گردن پر چھری چلا کر قتل کر کے حویلیاں ندی دوڑایوب پل کے قریب نعش پھینک دی گئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ شام تھانہ حویلیاں کی حدود ایوب پل کے نیچے سے قتل شدہ نعش برآمد ہوئی پولیس کو اطلاع ملنے پر فوری طور پر نعش کو قبضہ میں لیکر حویلیاں ہاسپٹل پہنچایا گیا۔

اسی اثناء میں حویلیاں میں چارسدہ سے آئے احسان اللہ جو حویلیاں میں تندور کا کام کرتا ہے اس نے آپنے بچے شاہ فیصل جو گزشتہ روز سے گھر واپس نہیں پہنچا گمشدگی کی تھانہ حویلیاں میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ نعش برآمد ہونے کے بعد اس کی شناخت پر احسان اللہ خان کے بیٹے شاہ فیصل جو گزشتہ روز ویٹر کے کام کے لیے گیا ہوا تھا گھر واپس نہیں پہنچا تھا۔نعش دیکھ کر پہچان لیا والد کے مطابق ہماری کسی کے کوئی عدوات نہیں ہے پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!