ایبٹ آباد: ظالم درندوں نے پچاس سالہ شخص کو بیوی، بچوں کے سامنے قتل کر دیا۔ فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)دو بچوں کے باپ کو گھر سے باہر بلا کر قتل کر دیا گیا۔ فرار ہوتے وقت ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی۔ اس ضمن میں تھانہ سٹی کی حدود میں واقع اپرملکپورہ کے رہائشی نذر محمد ولد حاجی عباس خان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا ماموں پچاس سالہ حبیب اللہ ولد گل محمدمہمند ایجنسی کا رہائشی ہے اور مدنی محلہ، ملکپورہ میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔جو کہ دو بچوں کا باپ تھا۔ شام ساڑھے چھ بجے دو نامعلوم افراد نے گھر کے دروازے پر دستک دی۔ جونہی میرا ماموں حبیب اللہ گھر سے باہر نکلا تو نامعلوم افراد نے انہیں اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔فرار کے دوران نامعلوم افرداد نے فائرنگ کرکے راہ چلتے نفیس الرحمن سکنہ الائی کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ نذر محمد کی رپورٹ پر تھانہ سٹی میں علت نمبر909 زیر دفعہ 302/374پی پی سی مقدمہ درج کرکے، لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!