اینٹی کرپشن کی کاروائی سابق تحصیل دار افتخان تنولی پٹواری آصف سمیت تین گرفتار۔

سید عامر علی شاہ نے بیوہ خاتون کی چھ کنال ساڑھے سات مرلے اراضی رقم ادا کیے بغیر محکمہ مال کی ملی بھگت سے ہتھیالی۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ اینٹی کرپشن نے بیوہ کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین رقم کی ادائیگی کے بغیر ہتھیانے پر محکمہ مال کے سابق تحصیل دار، نواں شہر کے پٹواری سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا اور تفتیش شروع کر دی۔ پروین احسن بیوہ احسن شاہ سکنہ دوتار مانسہرہ نے اینٹی کر پشن ایبٹ آباد کو درخواست دی کہ اس کی اراضی چھ کنال ساڑھے سات مرلے سید عامر علی شاہ ولد سید رحمت علی شاہ نے رقم پانچ کروڑ دس لاکھ روپے ادا کیے بغیر محکمہ مال کی ملی بھگت سے ہتھیا لی ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے درخواست پر انکوائری کی اور الزام درست ثابت ہونے پر سابق تحصیل دار ریٹائر اسٹنٹ کمشنر افتخار تنولی پٹواری محمد آصف سکنہ سلہڈ اور سید عامر علی شاہ سکنہ توحید کالونی جھنگی سیداں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!