ایبٹ آباد میں سحروافطارکے وقت سوئی گیس کی بندش: عوام سراپا احتجاج۔

محکمہ سوئی گیس نے ظلم کی انتہا کردی۔ ایبٹ آباد شہر کے مختلف علاقوں میں سحری و افطاری کے وقت سوئی گیس غائب عوام محکمہ سوئی گیس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے کیہاں شیخ البانڈی بانڈہ دلازاک، بلال ٹاؤن، کاغان کالونی،ملکپورہ نواں شہر سمیت مختلف علاقوں میں روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا محکمہ سوئی گیس کے دفتر کے گھیراؤ کی دھمکی۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) محکمہ سوئی گیس نے ظلم کی انتہا کر دی رمضان المبارک میں سحر و افطارکے دوران ایبٹ آباد شہر کے مختلف علاقوں میں سحری و افطاری کے وقت سوئی گیس بند کر دی جانے لگی جس پر عوام محکمہ سوئی گیس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی سوئی گیس کی بندش اور پر یشر کم ہونے کی وجہ سے شہری رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شدید مشکلات کا شکار ہو کر رہ گئے لوگ رمضان کیلئے کھانا بھی نہیں پکا پار ہے ایبٹ آباد میں رمضان المبارک شروع ہوتے ہی محکمہ سوئی گیس نے سحری اور افطاری کے وقت سوئی گیس کی بندش کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ایبٹ آباد شہر کے مختلف علاقوں کاغان کالونی، کیہال، شیخ البانڈی، بانڈہ دلازاک، بلال ٹاؤن ملکپورہ نواں شہر سمیت مختلف علاقوں کے مکینوں نے بتایا کہ محکمہ سوئی گیس نے رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں سحری اور افطاری کے وقت سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے بعض علاقوں میں سوئی گیس مکمل بند جبکہ بعض علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر کم ہو گیا ہے جسکی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں شہریوں نے سوئی گیس کی بندش اور پریشر کم ہونے پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ محکمہ سوئی گیس نے فوری نوٹس لیکر مسلہ حل نہ کیا تو عام محکمہ سوئی گیس کے دفتر کا گھیراؤ کرینگے شہریوں نے مسئلہ حل نہ ہونے پر مکمہ سوئی گیس اورشاہراہ ریشم کو بند کر نیکی دھمکی دی ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!