یوٹیلٹی سٹور میں ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل عمیر شہید۔

ہریپور(وائس آف ہزارہ)تھانہ سرائے صالح کی حدود علی خان میں یوٹیلٹی سٹور پر ڈکیتی کی واردات پولیس اہلکار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید دو افراد زخمی۔ذرائع کے مطابق تھانہ سرائے صالح کی حدود علی خان میں واقع یوٹیلٹی سٹور پر گزشتہ روز تین اور چار بجے کے درمیان مسلح ڈکیت نے ڈکیتی کی اور موقع پر دو افراد کو زخمی کر کے مونن روڈ پر فرار ہو گئے۔ تھانہ سرائے صالح کے موبائل آفیسر مبشر کو اطلاع ملی تو وہ موقع پر پہنچے تو ڈکیت مونن روڈ کی جانب فرار ہو چکے تھے موبائل آفیسر مبشر نے رائیڈر عمیر اور بلال کو وائرلیس پر کال کی اور ڈکیتوں کا پیچھا کرنے کا کہا مونن روڈ پر ڈکیتوں اور رائیڈر عمیر اور بلال کا آمنا سامنا ہوا تو عمیر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈکیت کو پکڑ لیا لیکن دوسرے ڈکیت نے پولیس اہلکار عمیر پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہو گیا۔زخمی کانسٹیبل کو ٹرامہ سنٹر پہنچایا گیا جہاں ابتدائی امداد کے بعد انکو ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!