میرپورپولیس کارلفٹروں کوگرفتارکرنے میں ناکام:جناح آباد سے دوسری جی ایل آئی کارچوری کرنے کی واردات ناکام۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ میرپور کی حدود میں کارچوری معمول بن گئی۔ گشت نہ ہونے کی وجہ سے کارلفٹروں کے وارے نیارے۔ جناح آباد سے دوسری جی ایل آئی کارچوری کرنے کی واردات ناکام۔ اس ضمن میں جناح آباد کالونی کے رہائشی فرخ جمشید ولد چوہدری جمشید نے تھانہ میرپور میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے اپنی جی ایل آئی کار اپنے گھر کے باہر کھڑی کی۔ شام ساڑھے سات بجے دیکھا تو گاڑی کے دروازے کھلے ہوئے تھے۔گاڑی کا ڈیش بورڈ کھلا ہواتھا۔ کارلفٹروں نے گاڑی کا ٹریکر نکالنے کی کوشش کی اور ناکامی کے بعد اوپو موبائل چوری کرکے فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں چیک کیا گیا تو تین نوجوان العمر لڑکے گاڑی چوری کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ فرخ جمشید کی رپورٹ پر پولیس نے چھان بین شروع کردی ہے۔

جبکہ دوسری جانب جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جان محمد بنگش،جنرل سیکرٹری اویس علی زئی ایڈوکیٹ اور پاکستان عوامی تحریک ہزارہ ریجن کے صدر نصیر خان جدون نے پولیس کی ناقص کارکردگی پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جناح آباد سے یہ دوسری گاڑی چوری کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔جناح آباد میں گاڑیوں کی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پہ عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ھے۔ سی سی ٹی وی کی فوٹیج کے باوجود چوروں کا سراغ نہ لگانا افسوس ناک عمل ھے۔ پولیس کے اعلی افسران اس جانب توجہ دیں۔ اور چوروں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دیں اور گاڑیوں کو برآمد کرائیں۔ جرائم کے خاتمے کیلئے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ اور پولیس اپنے فرائض منصبی کو پورا کرے۔ تاکہ لوگ عدم تحفظ کا شکار نہ ہوں۔ قائم مقام گورنر اور سپیکر صاحب اگر شاھی پروٹوکول اور دعوتوں سے فرست ملے تو ایک روٹی کھانے والوں کے مسائل اور پریشانیوں پر بھی توجہ دیں۔ ان لوگوں کے ووٹ سے ھی سب مزے ملے ھوئے ھیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!