کیا آپ اپنی زمین کے مالک ہیں بھی یا نہیں۔ محکمہ مال کے کمپیوٹرائزڈ نظام نے پیداگیری کی نئی راہیں کھول دیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کیا آپ اپنی زمین کے مالک ہیں بھی یا نہیں۔ محکمہ مال کے کمپیوٹرائزڈ نظام نے پیداگیری کی نئی راہیں کھول دیں۔ خانہ کاشت کے کاغذات کیلئے بھی مٹھی گرم کرنا فرض قرار دے دیا گیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ کے افسران خاموش تماشائی بن گئے۔ اس حوالے سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجد شاہزمان کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل محکمہ مال کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا گیا۔ پہلے دور میں زمین کا فرض جس مقصد کیلئے لیا جاتا تھا وہ مقصد فرض پر لکھا جاتا تھا۔ لیکن اب جب لوگ فیس جمع کرانے کے بعد جب کمپیوٹر برانچ سے فرض لیتے ہیں تو کمپیوٹر برانچ والے فرض پر لکھ دیتے ہیں کہ ”پٹواری سے تسلی کروا لیں کہ آپ زمین کے مالک ہیں بھی یا کہ نہیں“۔ اسکے بعد تصدیق کیلئے پٹواری اور گردآور کے پاس جائیں اسے پیسے دیں۔ اور اس پراسس میں ایک ہفتے کا وقت لگ جاتا ہے۔ اس نظام سے لوگ سخت تنگ ہیں۔
امجد شاہزمان نے مزید بتایا کہ خانہ کاشت کے فرض رشوت کی ادائیگی کے بغیر نہیں دیئے جاتے۔ دس بیس ہزار رشوت ادائیگی کے بغیر خانہ کاشت کے فرض نہیں دیئے جاتے۔ محکمہ اینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے عوام الناس کو لٹیروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!