نواں شہر میں سوزوکی ڈرائیور سے ایک لاکھ روپے کی رقم چھیننے والے سراج اور خرم کو گرفتار کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ایس ایچ او نواں شہر عامر حسین کی کاروائی چونا کاری قبرستان کے مقام پر سوزوکی ڈرائیور سے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ روپے چھیننے والے دو ملزمان گرفتار چھینی گئی رقم برآمد۔ذرائعکے مطابق 19 دسمبر کی شام احسن شاہ ولد صابر شاہ سکنہ سپلائی سے نواں شہر چونا کاری کے مقام پر دو ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ روپے کی رقم چھینی ملزمان سواری کے طور پر گاڑی سوزکی کی پچھلی سیٹوں پر سوار ہوئے اور تھوڑی دیر پر گاڑی کے رکنے پر فرنٹ پر آتے ہوئے سوزوکی ڈرائیور پر اسلحہ تان لیا اور زبردستی ایک لاکھ روپے کی سیل کی رقم چھین کر فرار ہو گئے مدعی کی رپورٹ پر تھانہ نواں شہر میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے نواں شہر پولیس نے تفتیش کے دوران زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ملزمان سراج ولد سلیم سکنہ چونا کاری اور خرم ولد وحید مراد سکنہ چونا کاری کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی رقم اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا پستول تیس بور برآمد کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!