حساس ادارے کا آفیسربن کر فراڈکرنیوالا جعلی میجروائرلیس سیٹ سمیت گرفتار۔

مانسہرہ: حساس ادارے کا آفیسربن کر فراڈکرنیوالا جعلی میجروائرلیس سیٹ سمیت گرفتار۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ شیرگڑھ اوگی کے رہائشی احتشام ولد شیخ محمد نے مدنی سٹریٹ منڈیاں ایبٹ آباد میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔ احتشام ایک عادی نوسرباز شخص ہے۔ جس کیخلاف ایبٹ آباد میں مقدمات درج ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق احتشام مانسہرہ میں خود کو پاک فوج کا میجر بلال ظاہر کرکے فراڈ کررہاتھا اور لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کے دوران وائرلیس سیٹ بھی استعمال کرتاتھا۔ جس پر تھانہ سٹی مانسہرہ کے اہلکاروں نے لوگوں کی شکایت پر موقع پر جاکر چھان بین کی تو میجربلال کہلوانے والا احتشام جعلی نکلا۔ جس پر اسے حراست میں لیکر وائرلیس سیٹ اور گاڑی قبضے میں کرکے تھانہ سٹی مانسہرہ میں زیر دفعات 419/420 اور 171مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!