کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کا اہم کمانڈر مرادعلی عرف شیناانٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران گرفتار۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ)حساس اداروں کی آپریشن کے دوران کاروائی کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتارتفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل۔ذرائع کے مطابق مانسہرہ سے حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر مراد علی عرف شینا کو گرفتار کر لیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر مراد علی عرف شینا آپریشن ردالفساد کے دوران بیرون ملک فرار ہو گیا تھاجوکہ افغانستان سمیت دیگر ممالک میں روپوش رہا اور پھر ملزم بعدازاں واپس پاکستان لوٹ آیاگزشتہ روزانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ملزم کو خفیہ اطلاع ملنے پر مانسہرہ سے گرفتار کیا گیاملزم کالعدم جماعت الاحرار کا کمانڈر تھااس کے قبضے سے اہم دستاویزات بھی برآمد کر لی گئی ہیں مذکورہ کمانڈرکو مانسہرہ سبزی منڈی کے قریب سے گرفتار کیا گیاھے جوکہ چارسدہ پولیس کو دھشت گردی کے مقدمے میں بھی مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!