ایڈوکیٹ محمد ارشاد کے بعدحاجی محمد ولی کوبیٹے،بھانجے اوربھتیجے سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔

کوہستان (وائس آف ہزارہ) ایڈوکیٹ محمد ارشاد کے بعدحاجی محمد ولی کوبیٹے،بھانجے اوربھتیجے سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ گزشتہ سال معروف قانون دان محمد ارشاد ایڈوکیٹ اورانکے بھائی عبداللہ کو گزشتہ سال نوجون کوبھاشا اور تھانہ سازین کی حدود میں اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ محمد ارشاد ایڈوکیٹ اور انکے بھائی عبداللہ کے قاتلوں کو پولیس پکڑنے میں ناکام رہی۔

ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز حاجی محمد ولی اپنے بیٹے احمد جان، بھانجے محمد نواز اوربھتیجے کے ہمراہ اپرکوہستان، ہربن بھاشا کی حدود میں گاڑی میں سفر کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں حاجی محمد ولی، احمد جان، محمد نوازاوربھتیجے کے ہمراہ موقع پرہی مارے گئے۔ جبکہ دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ قتل عام کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!