چھبیس سالوں میں ہزارہ سے 28 خواتین نے عام انتخابات میں حصہ لیا۔

صرف ایک خاتون مانسہرہ سے ووٹ کے ذریعے کامیاب ہو کر اسمبلی میں پہنچی۔چار خواتین ص نشستوں پر کامیاب ہوئیں
ایک خاتون نے چار بار ہریپور سے، ایک نے دوبار ہریپور سے اور ایک نے دوبارا ایبٹ آباد سے انتخابات میں حصہ لیا۔
1997 سے 2018 کے عام انتخابات تک حصہ لینے والی ان خواتین کے اکثریتی نتائج ایک ہزار ووٹ سے بھی کم رہے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)1997 سے اب تک 26 سالوں کے دوران ہونے والے 5 عام انتخابات میں ہزارہ ڈویژن سے 28 خواتین نے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر عام انتخابات میں حصہ لیا جن میں سے صرف ایک خاتون مانسہرہ سے ووٹ کے ذریعے کامیاب ہو کر صوبائی اسمبلی میں پہنچی جبکہ ہزارہ ڈویژن سے 4 خواتین ایک سیاسی جماعت کی خصوصی عنایت سے صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر بیٹھنے میں کامیاب ہوئیں، اس دوران مخصوص نشستوں پر بیٹھنے والی خواتین کسی الیکشن میں ووٹ کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ ان 26 سالوں میں عام انتخابات کی سیاست کرنے والی مزکورہ خواتین میں سے ایک نے چار بار ہری پور سے انتخابات میں حصہ لیا، ایک نے دو بار ہری پور سے اور ایک نے دو بار ایبٹ آباد سے انتخابات میں حصہ لیا، قابل فکر بات یہ ہے کہ 1997 کے عام انتخابات سے 2018 کے عام انتخابات تک حصہ لینے والی ان خواتین کے اکثریتی نتائج ایک ہزار ووٹ سے بھی کم رہے اور 3 خواتین نے تو 100 سے بھی کم ووٹ لئے جبکہ سب سے زیادہ ووٹ 2002 کے عام انتخابات میں مانسہرہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر 11971 ووٹ حاصل کر کے امیدوار غزالہ حبیب تنولی نے لے کر کامیابی حاصل کی، اس عرصہ کے دوران ہزارہ میں خواتین کی عام انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے شرکت کا رجحان بتدریج بڑھا ہے۔ ان انتخابات میں 1997 کے انتخابات میں ایبٹ آباد سے قومی اسمبلی کی نشست پر راشدہ بتول نے اور 2002 کے عام انتخابات میں مانسہرہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر بی بی نرگس علی اور غزالہ حبیب تنولی نے عام انتخابات میں حصہ لیا، 2008 میں ایبٹ آباد سے نگینہ افضل نے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور ہری پور سے فائزہ رشید نے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا، 2013 میں ایبٹ آباد سے رابعہ گل نے، ہری پور سے فائزہ رشید اور ارم فاطمہ نے اور مانسہرہ سے شاہین ضمیر نے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا جبکہ 2013 میں ہی صوبائی اسمبلی کیلئے ایبٹ آباد سے نعیمہ ثار اور نورین کاظمی، ہری پور سے فائزہ رشید اور سیدہ بختاور شاہ اور مانسہرہ سے ساجدہ تبسم اور راشدہ بی بی نے امتحانات میں حصہ لیا۔ 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست کیلئے عفت کلثوم، عنبرین احسن اور نرگس علی نے، ایبٹ آباد سے تمین ریاض اور نصرت انجم، ہری پور سے ارم فاطمہ اور شائستہ ناز نے انتخابات میں حصہ لیا جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے مانسہرہ سے ماریہ فاطمہ اور زاہدہ سبیل، ایبٹ آباد سے روبینہ زاہدرابعہ گل، رخسانہ بی بی بی بی شہناز راجہ، شازیہ طہماس قسمہ شاہین، ہری پور سے رضیہ جعفری، فراضیہ شاہین، سائرہ سید، فرزانہ ریحان، صائمہ خالد اور فائزہ رشید نے انتخابات میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!