مظہرخان کی سٹی میئرکیلئے تگڑی باؤلنگ جاری:بوئی کے بڑے جنبہ نے حمایت کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)مظہرخان کی سٹی میئرکیلئے تگڑی باؤلنگ جاری:بوئی کے بڑے جنبہ نے حمایت کا اعلان کردیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ سٹی میئرکیلئے پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن مظہر خان جدون بھی میدان میں آچکے ہیں اور انہوں نے اپنی الیکشن کمپین شروع کررکھی ہے۔بوئی کی سیاسی و سماجی شخصیت سردار صابر، سردار زعفران عباسی، سردار نذیر،سردار عطاالحق نے اپنے جنبہ برادری سمیت مظہر خان جدون کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ حاجی براہ خان ایک عوامی شخصیت کے مالک ہے ہمیشہ عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار عوامی خدمت میں مصروف عمل رہے۔ضلع ایبٹ آباد میں ان کا کردار سب کے سامنے ہیں۔مظہر خان جدون بے داغ ماضی کے مالک ہیں بلدیاتی الیکشن میں تحصیل میئر کے امیدوار کے طور پر سامنے آئیں تو عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عوام میں مستقبل میں امید کی کرن روش ہو گئی ان شاء اللہ آنے والے الیکشن میں مظہر خان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے کلیئن سویپ کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!