ڈی پی او سجاد خان دفترکی بجائے عوام کی خدمت میں مصروف۔ تھانہ میرپور پرچھاپہ۔ ریکارڈ کی چھان بین۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ڈی پی او سجاد خان دفترکی بجائے عوام کی خدمت میں مصروف۔ تھانہ میرپور پرچھاپہ۔ ریکارڈ کی چھان بین۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں کافی عرصہ بعد سجاد خان کی صورت میں ایک اچھے پولیس آفیسر کی ایبٹ آباد میں تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ جو صرف دفتر تک محدود ہونے کی بجائے زیادہ تروقت چیک اینڈ بیلنس اور عوام کی خدمت میں کوشاں رہتے ہیں۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد سجادخان کا رات گئے تھانہ کینٹ، سٹی اور میرپور کا سرپرائز وزٹ سرپرائز وزٹ کے دوران تھانہ کا مکمل ریکارڈ کا معائنہ کیا، حوالات میں موجود بند افراد کے حوالے سے تفصیلات لی اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دی، ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کا ڈیوٹی روسٹر دیکھا جبکہ مالخانہ اور کوت کی چیکنگ کے دوران سرکاری اسلحہ، ایمونیشن اور مال مقدمات کی جانچ پڑتال کی، اسی طرح میس چیکنگ کے دوران پولیس ملازمین کو فراہم کیے جانے والے کھانے کا معیار اور صفائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی بیرکس، وائرلس کنٹرول روم اور رہائشی کمروں کا تفصیلی معائنہ کیا اور مناسب ہدایات جاری کیں جبکہ پولیس افسران اور جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہمارا فرض ہے اس حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں تھانہ میں آنے والے سائلین سے انتہائی خوش اخلاقی اور شائستگی سے پیش آیا جائے گشت کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!