چوروں نے بجلی کے ٹرانسفارمر سے تانبے کی قیمتی تاریں نکال لیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ نواں شہر کی حدود نڑتوپہمیں نامعلوم چور ٹرانسفارمر سے قیمتی اشیاء نکال کر رفو چکر درجنوں گھروں کی بجلی غائب اہلیان علاقہ سراپا احتجاج،اس ضمن میں نواں شہر کے رہائشی شاہزیب خان جدون نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ آج صبحمجھے میرے دوست نے فون کے ذریعے آگاہ کیا کہ آپ کے نڑتوپہ میں واقع آپ کے فارم ہاوس کے پاس لگایاجانے والا بجلی ٹرانسفارمر چوری ہو گیا ہے جس کے بعد جب ہم لوگ اپنے فارم ہاؤس گئے تو وہاں موجود بجلی کا ٹرانسفارمر نیچے زمین پر بکھرا پڑا ہے اور اس دن سے تمام قیمتی اشیاء غائب ہیں جس پر ہم نہیں محکمہ واپڈا اور نواں شہر پولیس سے رابطہ کیا انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کیا جس پر محکمہ واپڈا کے افسران کی جانب سے کہنا تھا کہ آپ ہمیں درخواست دی جس پر ہم بذریعہ ڈاک تمام شہر پولیس کو درخواست ارسال کریں گے دوسری جانب نوشہرہ پولیس ہماری اطلاع پر موقع پر آئیں اور وہاں سے تمام ثبوت اکھٹے کرنے کے بعد واپس چلی گئی ہمارا اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ ایبٹ آباد شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پایا جائے اور جلد از جلد ہمارا ٹرانسفارمر لگا کر ہماری بجلی بحال کی جائے اس ٹرانسفارمر سے درجنوں گھروں کو بجلی فراہم ہوتی ہے جو اس وقت تاریکی میں ڈوبے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!