اورنگزیب چوہدری نے باکسنگ اکیڈمی بنانے کااعلان کردیا۔

ایبٹ آباد:سیاسی وسماجی شخصیت سی او سلک بلڈرز اینڈڈوپلیرز اورنگزیب چوہدری نے باکسنگ اکیڈمی بنانے کااعلان کردیا۔ اکیڈمی کیلے جگہ مختص کرکے کھلاڑیوں کیدل جیت لیے جلد ہی اکیڈمی تعمیر کی جائے گی۔جہاں باکسنگ سے منسلک کھلاڑی ٹرینگ کرکے اپنااورملک وقوم کانام روشن کریں گے کھلاڑیوں کی جانب سے اورنگزیب چوہدری کو خراج تحسین
گزشتہ روزایبٹ آباد کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سی اوسلک بلڈرز اینڈ ڈوپلیرزاورنگزیب چوہدری نے باکسنگ سے وابسطہ کھلاڑیوں کا دیرینہ خواب پورا کردیا۔انہوں نے لاکھوں روپوں کی اراضی پرباکسنگ اکیڈمی بنانے کااعلان کرکے باقاعدہ اکیڈمی کیلئے جگہ بھی مختص کردی جلدہی اکیڈمی تیارکرنے پرتعمیراتی کام شروع ہوجائے گا۔

اس موقع پرچوہدری اورنگزیب نے معروف صحافی وقاص باکسر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔نوجوان کھلاڑیوں کے حقوق کی جنگ لڑنے کوتیار ہوں نوجوانوں کیلئے مزید کھیلوں کے مواقع میسر کریں آئینگے۔باکسنگ اکیڈمی کے قیام سے ہزارہ میں باکسنگ کامزیدٹیلنٹ ابھرکرسامنے آئے گا۔جس سے ہزارہ کانام مزیدروشن ہوگا۔ہرتین ماہ بعد باکسنگ کے ٹورنامنٹ منعقد کئے جائیں گے اور اچھے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پربھی کھیلنے کے مواقع میسر کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!