غیرت کے نام کوہستان کا رہائشی شخص قتل: بیوی شدید زخمی۔

راج خان عرف امتیاز کو رشتہ داروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اس کی بیوی زخمی ہوگئی۔
ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار، پولیس نے چار بھائیوں گل شہزاد، گل فراز، گل لون اور عزیز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
مانسہرہ(وائس آف ہزارہ)ملزمان نے غیرت کے نام پر گھر میں فائرنگ کر کے کوہستان کے رہائشی کو قتل کر دیا بیوی بھی شدید زخمی۔ ملزمان پہاڑوں کی طرف فرار تعلق کو ہستان سے ہے شنکیاری پولیس نے 4 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کردی۔ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے۔ اس سلسلے میں ملنے والی معلومات کے مطابق پالس کو ہستان کے رہائشی راج خان عرف امتیاز ولد سونگ علی حال خاند میری شنکیاری معمر گلی کو گزشتہ روز رشتہ داروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ مقتول کی بیوی مسماۃ (ش) بھی فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئی۔ جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار پہاڑوں کی طرف قرار ہو گئے۔ شنکیاری پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش اور خ زخمی خاتون کو آر ایچ سی شنکیاری منتقل کیا۔ خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مانسہرہ ریفر کر دیا گیا جبکہ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر چار بھائیوں جن میں گل شہزاد گل فراز گل لون، اور عزیز پسران موڑا خان ساکنان جگلوٹ کو ہستان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے ناک بندی کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!