ٹی ایم اے ایبٹ آباد:سرکاری کاموں میں بھتہ وصولی کا نرخ پندرہ فیصد۔ موقع پر معائنہ ہربل کیساتھ دس سے بیس ہزار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ٹی ایم اے ایبٹ آباد میں رشوت کا بازار گرم۔ سرکاری کاموں میں بھتہ وصولی کا نرخ پندرہ فیصد۔ موقع پر معائنہ ہربل کیساتھ دس سے بیس ہزار کی بھتہ وصولی معمول بنالیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے ایک آفیسرنے کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کردیاہے۔ کرپٹ اہلکاروں کیخلاف نہ تو کوئی کارروائی کی جاتی ہے اور نہ ہی انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجاجاتاہے۔ صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں بھاری لین دین کے بعد سرکاری افسران کا ان کی من پسند جگہوں پر تعیناتیاں کردی جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹی ایم اے ایبٹ آباد میں سرکاری کاموں میں بھتہ وصولی کا نرخ پندرہ فیصد وصول کیا جارہاہے۔ موقع پر معائنہ اور ٹھیکیدار کے ہر بل کیساتھ دس سے پندرہ ہزار روپے الگ سے وصول کئے جارہے ہیں۔ ایبٹ آباد کے سابق تحصیل ناظمین نے قبل ازیں سیکرٹری بلدیات، اینٹی کرپشن، نیب سمیت تمام متعلقہ اداروں کو اس لوٹ مار و بدعنوانیوں کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ کیاتھا۔مگر ان اداروں میں بیٹھے اہلکار بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے اور بھتہ وصولی میں حصہ داری کے بعد سب اچھا کی رپورٹ جاری کررہے ہیں۔ اینٹی کرپشن سمیت دیگرادارے بھی اس کرپشن میں مکمل طور پر حصہ دار ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!