کھیلوں کیساتھ دشمنی:انڈر23فٹ بال چمپئن شپ کیخلاف عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرلیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کھیلوں کیساتھ دشمنی:انڈر23فٹ بال چمپئن شپ کیخلاف عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرلیا گیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایبٹ آباد کے مشہور فٹ بالر عادل خان جدون کی جانب سے انڈر23فٹ بال چمپئن شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس پر محمد سعید خان نے سول جج اوّل ایبٹ آباد کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے چمپئن شپ کے انعقاد کو روکنے کیلئے عدالت سے حکم امتناعی کا مطالبہ کیا۔ عدالت نے انڈر23فٹ بال چمپئن شپ کے انعقاد پرحکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سترہ جولائی کوآئندہ تاریخ پیشی مقرر کردی ہے۔

انڈر23فٹ بال چمپئن شپ کے انعقاد پر عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرنے پر کھلاڑیوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ کھیلوں کی سرگرمیوں کیساتھ دشمنی ہے۔ جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اگر کھیلوں پر بھی عدالت سے حکم امتناعی لئے جاتے رہے تو پھر نوجوان منشیات اور منفی سرگرمیوں میں مشغول ہو جائینگے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!