این سی اوسی کے احکامات کی روشنی میں تمام تعلیمی اداروں کو کھول دیاگیا۔ تعلیمی سرگرمیاں شروع۔

School Girls

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)این سی او سی کے احکا مات کی روشنی میں ضلعی انتظا میہ ایبٹ آباد کی جا نب سے جا رہی کر دہ ایک پریس ریلز کے مطا بق شعبہ تعلیم کی 100 فیصد حاضری کے ساتھ بحالی۔ملک بھر میں کورونا کی وبا میں کمی اور طلباء کے لیے ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کے لیے این سی او سی کی جانب سے منعقدہ اجلاس مورخہ 07 اکتوبر 2021 میں ملک بھر کے لیے تمام تعلیمی اداروں بشمول مدارس کو 100 فیصد حاضری کے ساتھ 11 اکتوبر 2021 سے دوبارہ کھولنے کے علاوہ درج زیل ہدایات جاری کی گئی ہیں۔سٹوڈنٹس کے لیے جزوی ویکسینیشن کی آخری تاریخ 31 اکتوبر جبکہ مکمل ویکسینیشن کی آخری تاریخ 30 نومبر 2021 برقرار رہے گی۔تمام تعلیمی ادارے بشمول مدارس ہفتے کا دن بطور ویکسینیشن ڈے کے طور پر انعقاد کریں۔ سکول انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ تعاون یقینی بناتے ہوئے سٹوڈنٹس کو موبائل ویکسینیشن ٹیمز یا نزدیک ترین ویکسینیشن سینٹر پر ویکسینیٹ کروانے کی پابند ہو گی۔ اس کے علاوہ سکول کے اوقات کار کو ویکسینیشن کے لیے ضرورت کے مطابق بڑھایا بھی جا سکے گا۔اکتوبرکا آخری ہفتہ،25 تا 30 اکتوبر اور نومبر کا آخری ہفتہ 22 تا 27 نومبر، 2021 بطور ہفتہ ویکسینیشن منایا جائے گا جس میں تمام سٹوڈنٹس کی ویکسینیشن مکمل کی جاے گی۔تمام ویکسینیشن سینٹرز پر سٹوڈنٹس اور 12 تا 18 تک کی عمر کے بچوں کے لییمخصوص کاونٹر تشکیل دیے جائیں گے۔تمام ادارے سٹوڈنٹس کی ویکسینیشن کے حوالے سے آگاہی مہم بھی شروع کریں۔

صو بائی حکو مت کی ہدا یا ت اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصو صی ہدا یت پرکورونا ویکسینیشن کے حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرایبٹ آباد عکاشہ کرن کا آج جمعہ کے روز تحصیل حویلیاں میں موبائل ٹیمز کا معائنہ۔انہوں نے ٹیمز سے ملاقات کی، ریکارڈ کا معائنہ کیا اور لوگوں کو ویکسینیشن کے حوالے سے آگاہی فراہمی کی۔صو بائی حکو مت کی ہدا یا ت اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصو صی ہدا یت پرموٹر وہیکل اگزمیر ایبٹ آباد انور خا ن جمعہ کے روز کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے پبلک ٹرانسپورٹ چیکنگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ڈرائیورز اور مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹس چیک کیے اور آن لائن ویریفکیشن کی۔ ویکسینیشن نہ کروانے والوں پر 12700جرمانہ، 05گاڑیوں کو تحویل میں لیا اور موقع پرویکسینیشن عمل میں لائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!