این اے پندرہ سے میاں نواز شریف کیخلاف دائراعتراضات مسترد۔

سربراہ مسلم لیگ ن کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار رہنما نے اعتراضات دائر کیے تھے، میاں نواز شریف کا غذات نامزدگی منظور۔
وکلاء کے دلائل سننے کے بعد در پیٹرنگ آفیسر نے اعتراضات مسترد کر دیتے، اعظم سواتی آج بھی فراڈ کے مرتکب ہوئے: کیپٹن صفدر۔
مانسہرہ (وائس آف ہزارہ) حلقہ این اے پندرہ سے میاں محمد نواز شریف کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار ورہنماوں کی طرف سے دائر اعتراضات مسترد میاں محمد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ن لیگ کا آج پی ٹی آئی امیدوار اعظم سواتی کیخلاف جانچ پڑتال میں اعتراضات لانے کا اعلان گزشتہ روز حلقہ این اے پندرہ مانسہرہ میاں محمد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی امیدوار اعظم سواتی اور پارٹی رہنماوں شاہد رفیق خان زکریا طارق کی سے تحریری طور میاں محمد نواز شریف کیخلاف اعتراضات اٹھائے گے کہ میاں نواز شریف کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے تاحیات نا اہل کیا ہوا ہے اور وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے ہیں اس موقع دونوں اطراف سے وکلاء نے ریٹرنگ آفیسرز کے پاس دلائل پیش کیے پی ٹی آئی کی طرف سے سہیل خان۔ وقار جہانگیری ایڈووکیٹس اور ن لیگ کی طرف سے بیرسٹر جہانگیر جدون پیش ہوئے اس موقع پر ن لیگ کے رہنما کیپٹن ر صفدر سردار محمد یوسف۔ اور نگزیب نلوٹھہ۔ سردار ظہور احمد جنید قاسم اور ہی ٹی آئی کے ضلعی صدر سردار خان بھی موجود تھے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے میاں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کو منظور کر لیا جبکہ پی ٹی آئی کے اعتراضات کو مسترد کر دیا گیا ہے اس موقع پر کیپٹن ر صفدر نے کہا کہ اعظم سواتی آج بھی فراڈ کے مرتکب ہوئے ہیں قبل ازیں اعظم سواتی نے ڈاڈر سانحہ میں جعلی چیک دیا اور امریکہ میں خود کو بار کارکن کہلایا اور آج آراد کے پاس جو بیان حلفی انکی طرف سے دی گی اس پر ہمارے وکلاء نے اسٹامپ فروش اور نوٹری پبلک سے پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ 23 دسمبر کو اعظم سواتی نے بیان حلفی لی اور دوسرے نے کہا کہ آج اعظم سواتی نے آکر دستخط کیا ہے انھوں نے کہا کہ آج اعظم سواتی کے کاغذات کی جانچ پڑتال پر وکلائنقات سامنے لائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!