ووٹ کے ذریعے منتخب ہوا‘ سلیکٹڈ نہیں ہوں: صدرآل ٹریڈرزفیڈریشن سردار شاہنواز کا ڈی پی او کی کھلی کچہری میں احتجاج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور آفریدی کی تھانہ کینٹ میں کھلی کچہری کیدوران آل ٹریڈرز فیڈریشن کے دونوں گروپ موجود تھے دونوں گروپوں نے اپنے اپنے مسائل بیان کئے جبکہ آل ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر سردار شاہنواز نے علی اصغر خان گروپ کے صدر ثاقب خان جدون کو آل ٹریڈرز کا صدر کہنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ میرے علاوہ ضلع ایبٹ آباد میں آل ٹریڈرز فیڈریشن کے نام کے ساتھ کوئی اور دوسرا شخص اپنے آپ کو آل ٹریڈر فیڈریشن کا صدر نہ ہی لکھ سکتا ہے اور نہ ہی کہہ سکتا ہے۔ ووٹ کے ذریعے منتخب ہوا‘ سلیکٹڈ نہیں ہوں۔

سردار شاہنواز کا کہنا تھا کہ میں اور میری تمام کابینہ جمہوری طریقے سے ووٹ کے ذریعے دن کے اجالے میں جیت کر آئیں ہیں ہماری ٹیم نے ووٹ اور بیلٹ بکس کی پالیسی اپناتے ہوئے تاجر اور اس کے حقوق کی بات کی ہے اور آئیندہ بھی تاجروں کے مسائل اور انکی عزت نفس کی بات پر قائم رہے گے۔ دونوں گروپوں میں تھانہ کینٹ میں ہی ہنگامہ آرائی کا خطرہ بڑھ گیا تھا لیکن ثاقب خان جدون نے تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس جھگڑے کے اس خطرے کو ختم کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!