دھند اور سردی کی شدت میں اضافہ معمولات زندگی معطل۔

صوبہ بھر میں شدید دھند حد نگاہ صفر ہو گئی، موٹر وے بند، شہریوں کو گھروں میں رہنے کا الرٹ جاری۔
بازار سڑکیں سنسان دفاتر میں حاضری کم، بدھ کے روز دن بھر دھند کا راج سلسلہ 3 دن جاری رہنے کا امکان۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آبادسمیت ہزارہ بھر میں شدید دھند اور سردی کی لہر کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو گئے بدھ کے دن یخ بستہ ہواؤں اور صبح سے شام تک مسلسل دھند کی وجہ سے موٹر وے بند کر دی گئی۔جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کے لئے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا محکمہ موسمیات کے مطابق دھند اور شدید سردی کی لہر مزید 3 دن جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ 7 جنوری سے معمولی بارش کی وجہ سے دھند ختم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے شدید دھند کا سلسلہ منگل کے بعد بدھ کے روز بھی جاری رہا اور طویل عرصے بعد سارا دن دھند رہنے اور دھوپ نہ نکلنے کاریکارڈ بن گیا، دوسری جانب یخ بستہ ہواؤں اور صفر حد نگاہ کی وجہ سے گھروں میں دبکے رہے دفاتر میں حاضری کم رہی اور سڑکوں اور بازاروں میں رش نہ ہونے کے برابر رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق دھند اور شدید سردی کا سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت ایک سے تین ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ملک بھر میں ہوائی جہازوں اور ٹرینوں کی آمد ورفت بھی متاثر ہوئی ہے اور کئی ایک فلائٹس کینسل کر دی گئی ہیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!