ایبٹ آباد‘رمضان المبارک میں خون کی ہولی: چچازاد نے معمولی توں تکرارپرچچازاد کوقتل کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)رمضان المبارک میں خون کی ہولی: چچازادنے معمولی توں تکرارپرچچازاد کوقتل کردیا۔ عیدکی خوشیاں منانے والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ رمضان المبارک میں بھی اکثریتی لوگ ایک دوسرے کو معاف نہیں کرتے۔ معمولی بات کو بھی دل میں رکھ لیتے ہیں اور موقع ملتے ہی ان سے جوکچھ بھی ہوسکے کرگزرتے ہیں۔ معمولی معمولی باتوں پر ایک دوسرے کی دل آزاری کرکے ذہنی تسکین حاصل کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں اور انہی سوچوں کی وجہ سے معاشرے میں قوت برداشت کم ہوتی جارہی ہے۔

تھانہ بگنوتر کی حدود میں واقع گاؤں عزیز آباد میں دوروزقبل فیضان ولد ساجد کا اپنے چچازاد بھائی کیساتھ معمولی توں تکرار پر جھگڑا ہو گیاتھا۔ جس پر فیضان کے چچازاد نے پستول سے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا تھا۔ فیضان دو روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہا۔ تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔ جس کے بعد پولیس نے ورثاء کی دعویداری پر فیضان کی لاش کا پوسٹمارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!