وائس آف ہزارہ کی خبرپر ڈی پی او کا نوٹس: بانڈہ قاضی میں ایکسویٹرمشین کو آگ لگانے والاملزم گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)وائس آف ہزارہ کی خبرپر ڈی پی او کا نوٹس: بانڈہ قاضی میں ایکسویٹرمشین کو آگ لگانے والاملزم گرفتار۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ وائس آف ہزارہ پر بانڈہ قاضی میں دوکروڑ روپے مالیت کی ایکسویٹر مشین کو پٹرول چھڑ ک کر آگ لگانے کے حوالے سے ایک خصوصی رپورٹ جاری کی گئی۔ جس کا ڈی پی او سجاد خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے میرپور پولیس کو کارروائی کا حکم جاری کیا۔مدعی مقدمہ محمد سعید ولد حمیداللہ سکنہ بانڈہ قاضی نے اپنی اراضی پر ایکسویٹر مشین لگائی ہوئی تھی جو کہ مورخہ 25 مئی کو شام کام ختم کر کے ایکسویٹر مشین جائے وقوعہ پر کھڑی کی گئی کہ رات گئے ملزمان نے ایکسویٹر مشین کو آگ لگا دی جس پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ میرپور میں جرم 436 پی پی سی مقدمہ درج ہو کر نعمان ولد خان افسر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!