تھانہ سٹی کی حدود گاؤں دھیری میں چوروں کا راج۔سات وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے گئے۔مقامی لوگوں نے احتجاج کی دھمکی دیدی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ سٹی کی حدود گاؤں دھیری میں چوروں کا راج۔سات وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے گئے۔مقامی لوگوں نے احتجاج کی دھمکی دیدی۔ اس ضمن میں تھانہ سٹی ایبٹ آباد کی حدود میں واقع شملہ پہاڑی کیساتھ ملحقہ گاؤں دھیری کے مکینوں نے صحافیوں کو بتایاکہ ہمارے گاؤں میں روزانہ کی بنیاد پر چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ اس وقت تک مختلف گھروں میں چوری کی سات وارداتیں ہو چکی ہیں۔ جن میں لوگوں کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی وغیرہ چوری کر لی گئی ہے۔ چوری کی ایک واردات کے دوران گھر والے جاگ گئے۔ جس پرچور بھاگ کھڑے ہوئے تاہم ان سے ایک چور کا موبائل فون گر گیا۔ جو تھانہ سٹی کے اہلکاروں کے حوالے کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ موبائل فون کی چھان بین کے دوران پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔ جس نے علاقے کے ایک بااثر شخص کا نام دیا۔ تاہم پولیس نے کچھ کارروائی نہیں کی۔ جبکہ علاقے میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گاؤں دھیری کے مکینوں نے ڈی آئی جی ہزارہ رینج سے چوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر ہمارے علاقے میں چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو پورے گاؤں کے لوگ کینٹ چوک میں احتجاجی دھرنا دینگے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!