دوسگے بھائیوں سمیت چار موٹرسائیکل چور گرفتار۔ چار سکوٹربرآمد۔

خانپور(وائس آف ہزارہ) تھانہ خانپور پولیس کی کامیاب کاروائی، موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار، 4 چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد۔ تھانہ خانپور کی حدود پارکنگ ایریا خانپور ڈیم سے موٹر سائیکل چوری ہونے کا واقع رونما ہوا۔ جس کی اطلاع پر ڈی ایس پی سرکل خانپور جمیل الرحمن نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ خانپور اعجاز علی اور دیگر نفری پولیس کے موٹر سائیکل گروہ کو ٹریس کرنے اور چوری شدہ موٹر سائیکل کی برآمدگی کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں اور اپنے ذرائع سے حاصل شدہ معلومات پر اللہ دتہ ولد بنارس سکنہ بانڈی گلو حطار کو حراست میں لے کر انٹاروگیٹ کیا۔ دوران انٹاروگیشن ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں عاصم پرویز ولد پرویز اختر اور محمد نعیم ولد اللہ دتہ ساکنان تناول موہڑہ کے ہمراہ مختلف مقامات پر موٹر سائیکل چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس پارٹی نے مختلف مقامات پر کاروائیوں کے دوران دیگر 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ رجسٹر کیا اور خانپور سے چوری ہونے والے موٹر سائیکل سیمت دیگر 3 موٹر سائیکلز بھی برآمد کئے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے موٹر سائیکل چور گروہ کو ٹریس کرنے اور ان کی برآمدگی پر ڈی ایس پی خانپور، ایس ایچ او خانپور اور دیگر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور آئندہ بھی اسی طرح حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محنت لگن سے مقدمات میں تفتیش کے عمل جاری رکھنے اور ملزمان کی گرفتاری کی تلقین کی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!