سونے کے تین سو سمگلروں کی گرفتاری کا فیصلہ۔

گرفتاری کیلئے فہرست تیار کریک ڈاؤن کی حتمی منظوری، غیر رجسٹر ڈ افغان سمنگروں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
تاجروں کے موبائل فونز کا ریکارڈ حاصل سونا سمگلنگ میں ملوث افراد کی رہائش گاہوں کی تفصیلات بھی اکٹھی کر لی گئیں، حوالہ، ہنڈی اور کرنسی سمگلرز کیخلاف کاروائیاں بھی جاری، مقدمات درج۔
پشاور(وائس آف ہزارہ)حساس اداروں نے سونے کی افغانستان سمگلنگ میں ملوث 300 سے زائد چھوٹے و بڑے سمگلروں کی گرفتاری کیلئے فہرست تیار کرلی جبکہ کریک ڈاؤن کیلئے حتمی منظوری بھی دیدی گئی ہے سونے کی سمگلنگ میں ملوث پاکستانی اور افغانی تاجروں کے موبائل فون ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا جبکہ افغانستان آمد و رفت کی تفصیلات بھی اکٹھی کر لی گئی ہے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین سونا سمگلنگ کرنے والوں کو پاکستان سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا سونا سمگلنگ میں ملوث پاکستانی اور افغانی تاجروں کے رہائش گاہوں کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔

لاہور (وائس آف ہزارہ)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کا حوالہ ہنڈی اور کرنسی سمگلرز کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ حکام کے مطابق ایف آئی اے نے 6 ہفتوں کے دوران 172 چھاپہ مار کاروائیوں میں درجنوں ملزمان کو گرفتار کر کے 67 کروڑ 16 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملک گیر چھاپوں کے دوران متعدد عمارتوں اور دکانوں کو سیل کیا گیا، چھاپوں کے دوران 239 ملزمان گرفتار کئے گئے، 177 مقدمات درج ہوئے جبکہ 26 انکوائری پر تفتیش مکمل کی گئی۔ خیبر پختونخوا زون سے 101، لاہور زون 15، گجرانوالہ زون 24، فیصل آبادزون 21 اور ملتان زون نے 19 ملزمان کو گرفتار کیا۔ اسلام آباد زون 11، کراچی زون،22، حیدرآباد اور بلوچستان زون نے 13،13 ملزمان کو گرفتار کیا۔ کاروائیوں کے دوران ملزمان سے متعدد رسید میں اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے، گرفتار کئے گئے ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکھینچ میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!