ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پناہ گاہ میں لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کے بجائے تذلیل کی جانے لگی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پناہ گاہ میں لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کے بجائے تذلیل کی جانے لگی۔ہسپتال میں داخل مریضوں کے لواحقین کو کھانا کھانے کے لئے بغیر چھت سوزوکی میں منڈیاں لے جانے کا انکشاف۔رجسٹر میں خانہ پری کی حد تک لکھا جانے لگا صوبائی حکومت کی ہدایت پر ہسپتال میں داخل مریضوں کو مفت کھانے کے ساتھ طعام کے احکامات کئے گئے۔ ایبٹ آباد ضلعی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی سے پناہ گاہیں خانہ پری تک محدود ہسپتال میں داخل مریضوں کے لواحقین مریض کو اکیلا چھوڑ کر منڈیا جانے سے گریزاں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں موجود پناہ گاہ اہلکار کے مطابق مریضوں کے لواحقین کی انٹری کر کے ڈسڑکٹ سوشل ویلفیئر آفس کو آگاہ کرتے ہیں وہ بغیر چھت کے سوزوکی گاڑی ہسپتال پہنچا دیتے ہیں۔منڈیاں کھانے کے لیے جانے والے مریضوں کو لے جاتے ہیں اور واپس ہسپتال پناہ گاہ لے آتے ہیں مریضوں کے لواحقین نے وزیر اعلی کے پی کے،کمشنر ہزارہ پناہ گاہ کے نام پر لوگوں کی تذلیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور ایبٹ آباد ضلعی انتظامیہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پناہ گاہ سمیت دیگر پناہ گاہ پر گہری نظر رکھنے کا مطالبہ۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!