ایبٹ آبادمیں درجنوں،سنوکر کلبز جوئے کے اڈوں میں تبدیل۔

ایبٹ آباد:ایبٹ آباد شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں درجنوں،سنوکر کلبز جوئے کے اڈوں میں تبدیل، سکولوں کالجوں کے اوقات سمیت رات گئے تک سکول و کالجوں کے طلباء و دیگر افراد غیر اخلاقی سرگرمیوں میں مصروف رہنے لگے، شہر کی سماجی، فلاحی، مذہبی تنظیموں کے عمائدین کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد شہر و گردونواح میں بااثر افراد نے سنوکر کلبز قائم کر رکھے ہیں جہاں سکولوں،کالجوں کے طلباء سمیت آوارہ نوجواں نے ڈیرے ڈال رکھے ہوتے ہیں، سنوکرکلبوں کے مالکان طلباء اور آوارہ لڑکوں کو منشیات،جوئے سمیت تمام سہولیات فراہم کرتے ہیں جس کے باعث سنوکر کلب جرائم کی نرسریوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔سنوکر کلب رات گئے تک کھلے رہتے ہیں جہاں آوارہ اور جرائم پیشہ افراد غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں جس کیوجہ سے کرائم سٹریٹ میں بھی اضافہ ہو چکا ہے، دوسری جانب سکول و کالجوں کے طلبہ سکولوں کے اوقات میں ان کلبوں میں یونیفارم زیب تن کئے ہوئے اکثر نظر آتے ہیں، جس سے ان کی تعلیم متاثر ہورہی ہے، جبکہ کلبز مالکان بھی مختلف انداز میں طلبہ کو ان کلبوں کی طرف مائل کرتے دکھائی دیتے ہیں،عوامی حلقوں نے ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ شہرو مضافاتی علاقوں میں قائم سنوکر کلبوں کو سکول کے اوقات میں بند رکھنے کا پابند بنایا جائے اور رات 8 بجے کے بعد سنوکر کلب کھولنے والے مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!