سیڑھی لگانے کے تنازعے پرفائرنگ سے دوافراد چھلنی۔

ایبٹ آباد:تھانہ سٹی کی حدود زمین تنازعہ پر گولیاں چل گئیں دو افراد شدید زخمی ہسپتال منتقل سٹی پولیس نے مقدمات دوج کر کے تفتیش شروع کر دی اس ضمن میں زرائع نے بتایا تھانہ سٹی کی حدود لوئر ملکپورہ گلی میں سیڑھی لگانے پر دو گروپوں میں ظفرحسین ولد شفیع مہران ولد حسین قوم راجپوت کا اپنے محلے دار محمد اسلم ولد عبداللہ کے ساتھ گلی میں سیڑھی لگانے کے تنازعے پر توں تکرار اور گالم گلوچ شروع ہو گئی اسی دوران محمد اسلم اور اس کے بیٹوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دونوں باپ بیٹا ظفر حسین اور مہران گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی علی خان نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور چاروں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے واقع کا  مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی فرار 2 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!