نااہل قیادت کی وجہ سے ایبٹ آباد کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے۔ جلد عوام کو خوشخبری ملے گی: حاجی براہ خان جدون۔

ایبٹ آباد: معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی براہ خان جدون نے کہاہے کہ پورے پاکستان میں سب سے زیادہ نااہل اور کمزور ترین سیاسی قیادت ایبٹ آباد کی ہے۔ آج دنیا کا خوبصورت ترین شہر مکمل کھنڈرات اور گندگی کا منظر پیش کررہاہے۔ ایبٹ آباد تا کمپلیکس کا سفر موت کے کنویں جیسا منظر پیش کرتاہے۔ معمولی بارش سے شاہراہ ریشم تربیلہ ڈیم میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ سب سے زیادہ بیروزگاری ایبٹ آباد میں ہے۔ ہمارے نوجوان ڈگریاں اٹھائے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

صحافیوں سے خصوصی بات چیت کے دوران حاجی براہ خان جدون کا کہناتھاکہ ایبٹ آباد کی نااہل قیادت نے ایبٹ آباد کی غیور عوام کو اپنے منشیوؤں اور پالشیوؤں کے حوالے کردیاہے۔ جوان کو تو سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ مگر حقیقت میں ان کیلئے سیاسی تابوت تیار کررہے ہیں۔ ہم نے اپنے جنبہ کیساتھ مشاورت کا سلسلہ شروع کر رکھاہے۔ ان شاء اللہ ہم آئندہ الیکشن میں ایبٹ آباد شہر کی تمام نشستوں سے ایبٹ آباد کی عوام کو ایک صاف ستھری، ایماندار اور ایبٹ آباد شہر کا دکھ رکھنے والی قیادت دینگے اور ہمیں امید ہے کہ ایبٹ آباد کی غیور عوام کی جان ان نااہلوں سے چھوٹ جائے گی اور صاف ستھری قیادت کو ووٹ دے کر ایبٹ آباد کی ترقی کی بنیاد رکھیں گے۔ جلد ہی ایبٹ آباد شہر کی عوام کو ہم خوشخبری دینگے۔ اور اس وقت جو حقیقت اور سچ ہے کہ موجودہ نااہل قیادت سے ایبٹ آباد کی عوام اتنی بدظن ہوچکی ہے کہ آئندہ الیکشن ان کیلئے ڈراؤنا اور بھیانک خواب ثابت ہوگا۔ ہمارا کام ایبٹ آباد کی عوام کو صاف ستھری اور ایماندار قیادت دینا ہے۔ باقی عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنے ووٹ کی طاقت سے نااہل لوگوں کا احتساب کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!