یونین کونسل پاواگجرموڑ کے عمائدین نے سردار شیربہادر کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) یونین کونسل پاوا گجر موڑ کے عمائدین نے آزادر امیدوار تحصیل ایبٹ آباد سردار شیر بہادر کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد تحصیل کے امیدوار سردار شیر بہادر کی حمایت میں اضافہ یونین کونسل پاوا گجر موڑ کے عمائدین چوہدری برادری نے سردار شیر بہادر کی حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر چوہدری ممتاز گجر چوہدری مہابت چوہدری عامر نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ دونوں بڑی پارٹیوں نے دعووں کے سوا کچھ نہیں کیا عوام کو بے وقوف بنایا گیا اور زبانی جمع خرچ پر ہی چلتے رئے اب عوام سمجھ چکی ہے یہ لوگ اپنا مفاد حاصل کر کے غائب ھو جاتے ہیں اب ایسا نہیں ھو گا تمام گجر برادری آزاد امیدوار سردار شیر بہادر کی حمایت کرتی ہے اور 31 مارچ کو جگ کے نشان کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے تقریب سے سردار شیر بہادر نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ میں موروثی سیاست کے خاتمے کے لیے میدان میں نکلا ھوں عام لوگوں کی آواز بن کر مقابلہ کروں گا مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف نے جو کچھ ملک اور عوام کے ساتھ کیا سب کے سامنے ہے ہمارا مقابلہ وقت کے فرعونوں کے ساتھ ہے مجھے امید ہے کہ عوام میرے ساتھ دے گی سردار شیر بہادر نے نے کہا کہ گجر برادری کا شکریہ ادا کرتا جنہوں مجھے عزت دی انشااللہ کامیاب ھو کر گجر موڑ کی عوام کے ساتھ ساتھ تحصیل ایبٹ آباد کی محرمیوں کا خاتمہ کروں گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!