خاتون کوچھری کے وارسے زخمی کرنیوالے وویمن اینڈچلڈرن ہسپتال کے سیکورٹی گارڈ کیخلاف کارروائی شروع۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں مریض کے ساتھ آئی خاتون کو چاقو کے وار کر کے زخمی کرنے والے سکیورٹی گارڈ کیس پر ایم ایس اور ڈی ایم ایس ہسپتال کا بروقت ایکشن سکیورٹی گارڈ کو نوکری سے فارغ کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز کہیال کی رہائشی مسماۃ پروین ذوجہ گلزار ہسپتال میں داخل اپنی بیٹی کے پاس موجود تھی اسی دوران ہسپتال کے دو سکیورٹی گارڈ ہسپتال کے وارڈ میں آئے اور حویلیاں کے رہائشی وقار نامی شخص کے ساتھ توں تکرار شروع کر دی اور اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جس پر مسماہ پروین بی بی اور ان کے بھانجھنے نے نے ان سکیورٹی گارڈز کو اسے تشدد کا نشانہ بنانے سے منع کیا جس پر ہسپتال کے دونوں سیکورٹی گارڈ ہسپتال کے دونوں سیکورٹی گارڈز نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اسی دوران ہسپتال کے ایک سکیورٹی گارڈ نے جیب سے چاقو نکال کر پروین بی بی پر اس کے وار کردیا جس کے نتیجے میں وہ ہاتھ سے شدید زخمی ہو گئی جس پر پروین بی بی کے لواحقین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پولیس چوکی میں دونوں سیکیورٹی گارڈز کے خلاف اطلاعی رپورٹ درج کروا دی اسی دوران اطلاع ملتے ہیں

ہسپتال کے ایم ایس اور وومن چلڈرن ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر منہاج لودھی موقع پر پہنچائے اور فی الفور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چاقو کے وار کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو نوکری سے فارغ کرکے اس کے خلاف تھانہ کینٹ میں کاروائی کے احکامات جاری کر دیے اس موقع پر ڈی ایم ایس ہسپتال کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے کسی بھی عمل کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ بدتمیزی یا مارکیٹ کرے انشائاللہ ایسے عناصر و کو ہسپتال سے فارغ کر کے گھر بھیجا جائے گا۔

ڈی ایچ کیو اور وویمن چلڈرن ہسپتال کے سیکورٹی گارڈ بدمعاش بن گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈی ایچ کیو اور وویمن چلڈرن ہسپتال کے سیکورٹی گارڈ بدمعاش بن گئے۔شریف شہری کو تشدد کا نشانہ بننا روز کا معمول بند گیا۔سیکورٹی گارڈ کلرک کی زیر نگرانی کام کرنے لگے اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم کے نام سے منسلک بے نظیر شہید بھٹو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹارچ سیل میں تبدیل۔آئے روز ہسپتال کے سیکورٹی گارڈ شہریوں کو کمرے میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنانے لگے۔گزشتہ رات وومن چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج مریض کے لواحقین کے ساتھ ایک سیکورٹی گارڈ کی تلخ کلامی ہوئی۔جس پر ہسپتال کے سیکورٹی گارڈ نے مریض کے ساتھ آئی خاتون کو چاقو مار ڈالا۔جس سے وہ زخمی ہوگئی اس طرح دوسرے واقعہ گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پیش آیا ملکپورہ رہائشی نوجوان کسی کام کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایم ایس کو ملنے گیا وہاں پر موجود سیکورٹی گارڈ نے اس کو دھکے دے کر ہسپتال سے باہر نکال دیا جس پر دونوں کے درمیان توں تکرار شروع ہوگئی۔

کلرک اور سیکورٹی گارڈ نے تمام تر غنڈ گردی کی حدیں پار کردی اور مقامی نوجوان کو اچھا برا کہہ ڈالا جس پر کافی لوگ وہاں پر جمع ہوگئے اور مقامی نوجوان کو ہسپتال سے واپس بھیج دیا زرائع کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سیکورٹی گارڈ اور ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایم ایس کی سرپرستی میں سلہڈ کے نوجوانوں کو تشددکا نشانہ بنا کر انکے خلاف ہی احتجاج کرکے اور تشدد کرنے والوں کے خلاف ہی مقدمہ درج کیا۔گزشتہ روزدو مختلف واقعات کے بعد پتہ چلا کہ ہسپتال کے ایم ایس سیر و تفریح کے لیے پشاور گئے ہوئے ہیں اور ڈی ایم ایس ایمرجنسی میں دیگر ڈاکٹروں کے ساتھ ٹک ٹاک بننے میں مصروف ہیں اور تمام تر سیکورٹی گارڈ ہسپتال کے کلرک کے زیر سایہ کام کرنے لگے۔ آئے روز ایسے افسوس ناک واقعات پیش آنے کے بعدشہریوں نے وزیراعلی کے پی کے اور سپیکر صوبائی اسمبلی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!