تھانہ سٹی کی حدود میں مویشی چور گروہ سرگرم۔

ایبٹ آبادتھانہ سٹی کی حدود جبڑیاں میں بکری چور گروہ سرگرم نامعلوم چور ایک ہی دن میں ایاز نامی شخص کی چار بکریاں چوری کرکے فرار ڈی پی اوایبٹ آباد کی بنائی جانے والی اسپیشل فورس فوٹو سیشن تک محدود اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کی تعنیاتی کے بعد تھانہ سٹی کی حدود میں چوریوں کی ورداتوں میں اضافہ ہوتاجارہا ہے گزشتہ کئی دنوں سے تھانہ سٹی کی حدود میں نامعلوم چور معتدد چوری کی ورداتیں کرکیرفوچکر ہوچکے ہیں گزشتہ دو روز قبل تھانہ سٹی کی حدود جبڑیاں میں نامعلوم چور ایاز نامی شخص کی تین بکریاں ایک دبنہ چوری کرکیفرارہوگے پولیس گشت نہ ہونے سے چند روز قبل جبڑیاں سے ہی نامعلوم چور لاکھوں روپے زیورات اور نقدی بھی ایک گھر سے چوری کرکے فرار ہوئے تھے پولیس چور پکڑنے میں مکمل ناکام ہے جبکہ اسپیشل فورس کے اہلکار بھی مفت کی تنخواہیں لیکر پورا پورا دن لنک روڈ پر نجی ہاسٹلوں میں ٹائم پاس کرنے لگے مقامی لوگوں نے ڈی پی او ایبٹ آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!