میرپورپولیس نے شراب کی بھاری کھیپ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایبٹ آباد:انسپکٹر تھانہ میر پور کا چارج لینے کے بعد پہلا کھڑاک اعلی کوالٹی کی بھاری شراب کی کھیپ برآمد کرلی،انسپکٹر سردار واجد نے قدیر ولد مرتضی سکنہ گولڑہ شریف اسلام آباد کے قبضہ سے شراب کی 108 بوتل برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے،تھانہ میر پور کی حدود میں جرائم پیشہ کو نکیل ڈالنے کے لئے انسپکٹر سردار واجد نے اپنے چارج لینے کے بعد کاروائیاں شروع کر دی ہیں،انہوں نے شراب کو سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملزم کو دھر لیا ہے،تھانہ میرپور کی حدود کو جرائم پیشہ عناصر کے لئے نوگو ایریا بنانے کے لئے فرض شناس آفیسر کی کاروائیوں کو عوام نے سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!