باراتیوں کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ پانچ افراد جاں بحق۔

مانسہرہ: اوگی چورکلاں سید آباد میں مقام پر سے تورغر ہوئے بارتیوں کی پٹھوار جیپ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دلہن سمیت 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اہلیاں علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نعشوں کو کھائی سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہلیاں علاقہ کی ایک بہت بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں شروع کر دیں تحصیل اوگی گاوں چورکلاں سید آباد میں دلہن کو لے کر جانے والی جیپ بنجئی کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دلہن سمیت 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور ایک شدید زخمی ہو گیا 2 افراد کا تعلق گاوں میران سے بتایا جاتا ہے جن میں امیر حسین شاہ اور گل زمین شاہ اور 3 کا تعلق چورکلاں سید آباد سے بتایا جاتا ہے جن میں مشتاق حسین شاہ، ریحان شاہ کی والدہ محترمہ اور گل افسر شاہ کی بہن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!