مشتبہ مخصوص افراد کی مانیٹر نگ شناختی کارڈ پاسپوٹ بلاک کرنیکا فیصلہ۔

محکمہ داخلہ انسداد دہشت گردی صوبائی اور وفاقی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے مانیٹرنگ کا نظام قائم۔
ڈرائیونگ لائسنس بھی منسوخ کئے جائیں گئے پراپرٹی منجمد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ٹرانسفر پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
پشاور (وائس آف ہزارہ) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں صوبائی محکمہ داخلہ کے زریعے مشتبہ مخصوص افراد کی باقاعدہ مانیٹر نگ کرنے ان کے قومی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بلاک کرنے کے علاوہ ان کی جائیدادیں منجمند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس بات کا فیصلہ فیکٹا کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا ہے، اجلاس کے جاری ہونیوالے منٹس کے مطابق اجلاس میں ملک بھر میں مشتبہ اور مشکوک افراد کی فہرستوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی محکمہ داخلہ انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ، صوبائی اور وفاقی انٹیلی ایجنسیوں کی مدد سے مخصوص مشتبہ افراد کی با قاعدہ مانیٹرنگ کا نظام قائم کیا جائے گا جس میں ان کے قومی شناختی اور پاسپورٹ بلاک کرنے کے علاوہ ان کے ڈرائیونگ لائسنس بھی منسوخ کئے جائیں گے جبکہ ان کی پراپرٹی منجمد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ٹرانسفر پر بھی پابندی عائد کی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے انتہائی مطلوب افراد کے طرف پر اپنے ویب سائٹ پر غیر ملکی جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کی فہرست اپ لوڈ کرنے کے لئے بھی میکنزم تیار کرے گا، جس سے عالمی سطح پر پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر ملکی جرائم پیشہ افراداور دہشت گردوں کے ملوث ہونے کے موقف کو تقویت ملیک۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!