امجدشاہزمان کی کوششوں سے سابق ایم پی اے گوہرنوازخان اور چوہدری اورنگزیب کے مابین راضی نامہ ہوگیا۔

ایبٹ آباد: امجدشاہزمان کی کوششوں سے سابق ایم پی اے گوہرنوازخان اور چوہدری اورنگزیب کے مابین راضی نامہ ہوگیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ کچھ عرصہ قبل ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری شخصیت چوہدری اورنگزیب اور قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے گوہرنوازخان آف کھلابٹ کے مابین تنازعہ پیدا ہوگیاتھا اور دونوں کے مابین خفگی چل رہی تھی۔ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجدشاہزمان کی کوششوں سے چوہدری اورنگزیب اور سابق ایم پی اے گوہرنوازخان کے مابین راضی نامہ ہوگیا۔ اس سلسلے میں چوہدری اورنگزیب کی رہائشگاہ نکہ پانی مانگل میں جرگے کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں امجدشاہزمان، اسدشاہ،عبدالمالک عباسی،کاشف خان، یاسرخان آف کرہکی اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ جرگے میں چوہدری اورنگزیب اور سابق ایم پی اے گوہر نوازخان نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور آئندہ ایک ساتھ چلنے کا عہد کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!