ایک ماہ کے دوران آدھاکلوگرام آئس،بیالیس کلوچرس، ساڑھے سات کلوگرام ہیروئن سمیت نامی گرامی منشیات فروش گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری۔رواں ماہ کے دوران 32 منشیات فروش گرفتار، 42 کلو 388 گرام چرس، 07 کلو 416 گرام ہیروئن، آدھا کلو آئس اور 247 بوتل شراب برآمد۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے، نارکاٹکس ایرڈیکشن ٹیم NET کے تعاون اور تھانہ کی سطح پر منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران ایبٹ آباد پولیس نے رواں ماہ کے پہلے پندرہ دنوں میں 32 منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی جن کے قبضے سے 42 کلو 388 گرام چرس، 07 کلو 416 گرام ہیروئن، آدھا کلو آئس اور 247 بوتل شراب برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!