حویلیاں کے گاؤں بھروالی میں بااثرافراد نے ڈیڑھ سو گھرانوں کا راستہ بند کردیا۔

ایبٹ آباد:تھانہ حویلیاں کی حدود بھروالی میں بااثر افراد نے 150 گھروں کو جانے والا راستہ بند کر دیا اہلیانِ علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ ڈی آئی جی ہزارہ ہمیں انصاف دلائیں مظاہرین کا مطالبہ،اس ضمن میں زرائع نے اہلیانِ بھروال کے رہائشیوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم حویلیاں سے ملحقہ گاوُں بھروال کے رہائشی ہیں اور ہم محنت مزدروی کر کے اپنا گزر بسر کرتے ہیں ہمارا گاوُں جو 150 سے زاہد گھروں کی آبادی پر مشتمل ہے ہمارے گاوُں کی طرف جانے والا سرکاری راستہ جوکہ ڈسٹرکٹ کونسل کی مالکیت ہے جس پر دیہہ کے رہائشی محمد استم ولد زمان نے اپنے گھر کے سامنے سے سرکاری راستے پر قبضہ کر کے گاوُں کا راستہ بند کر دیا ہے اور اس راست سے ان کا کوئی تعلق نہیں اسی راستے سے گیس کی پائپ لائن گزر رہی ہے۔

راستے پر قبضہ ہونے کے باعث اہلیانِ بھروال کی عوام کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور عوام ازیت کا سامنا ہے اگر کوئی بھولے سے گزر جاتا ہے تو اس پر استم اور اس کی بیوی مسماۃ ن اُس پر پتھراوُ اور نازیبا گالیاں دیتے ہیں اس راستے کے علاوہ اس ہمارے گاوُں کا متبادل راستہ بھی موجود نہیں بلخصوص اہلیانِ ریہہ کی خواتین اور ضعف العمر اشخاص اور بچوں کی آمد و رفت کے لیے بھی شدید مشکلات ہے اہلیانِ علاقہ کی جانب سے کئی بار جرگہ بھی کیا گیا مگر ان دونوں نے جرگہ کی ایک نہ مانی اور جرگویوں پر بھی پتھراوُں اور گالم گلوچ بھی کی ہماری ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن سے مطالبہ ہے کہ خداراہ ایسے شرپسند عناصروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اہلیانِ بھروال کی جان چھڑوائی جائے اور ہمیں ریلف فراہم کیا جائے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!