ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پچھلے 48 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 13 متاثرہ مریض جان کی بازی ہار گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پچھلے 48 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 13 متاثرہ مریض جان کی بازی ہار گئے۔ذرائع کے مطابق پچھلے 48 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے متاثرہ 46 مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ داخل مریضوں کی تعداد 118ہو گئی ہے۔آئی سی یو میں جن مریضوں کو رکھا گیا ہے ان کی تعداد 16 ہے۔کورونا آئی سی یو میں 16 میں سے 13 انتہائی تشویشناک حالت میں مریضوں کو سی پی اے پی مشین پر رکھا گیا ہے۔ عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں موجود ویکسینیشن کاؤنٹر سے فری ویکسین لگوا کر اپنا فرض پورا کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!