وزیراعظم عمران خان نے ایبٹ آباد سے گزرنے والی شاہراہ ریشم کی توسیع اور اوورہیڈبرج کیلئے بارہ ارب روپے کی منظوری دیدی۔

اسلام آباد(وائس آف ہزارہ)ایم این اے علی خان جدون کی کوششیں: وزیراعظم عمران خان نے ایبٹ آباد سے گزرنے والی شاہراہ ریشم کی توسیع اور اوورہیڈبرج کیلئے بارہ ارب روپے کی منظوری دیدی۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایم این اے علی خان جدون نے الیکشن جیتنے کے بعد عوام سے کیا جانیوالا ایک اور بڑاوعدہ پورا کردیا ہے۔ علی خان جدون نے شاہراہ ریشم کی مرمت کیلئے وفاقی حکومت سے چالیس کروڑ کے فنڈز کی منظوری حاصل کی تھی۔ جس کے تحت ایبٹ آباد میں شاہراہ ریشم کی مرمتی کا کام تیزی سے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ ایبٹ آباد کے شہریوں کا انٹرچینج کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا۔ تاہم ایبٹ آباد کے اراکین اسمبلی نے اتفاق رائے سے اورعوامی مشکلات کے پیش نظرانٹرچینج کا منصوبہ مؤخر کرتے ہوئے شاہراہ ریشم کی توسیع کے منصوبے کو عملی جامع پہنانے کا فیصلہ کیا۔ ماضی میں اس سڑک کی فزیبلٹی بھی بن چکی تھی۔ تاہم فنڈز کی عدم دستیابی اورملکی معاشی صورتحال کی وجہ سے شاہراہ ریشم کی توسیع نہ ہوسکی۔

ایم این اے علی خان جدون، سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی اور صوبائی وزیر مال خیبرپختونخواہ قلندر خان لودھی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں ایبٹ آباد سے گزرنے والی بین الاقوامی شاہراہ ریشم کی حالت زار، ایبٹ آباد کی بڑھتی ہوئی آباد کے حوالے سے خصوصی طور پر بریفنگ دی۔ جس پر وزیر اعظم عمران خان نے شاہراہ ریشم کی توسیع اور اوورہیڈبرج کی تعمیر کیلئے بارہ ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی ہے اور موقع پر ہی چیئرمین این ایچ اے کو ہدایات بھی جاری کردیں۔علی خان جدون، مشتاق غنی اور قلندرلودھی نے بعدازاں چیئرمین این ایچ اے سے بھی ملاقات کی۔ چیئرمین این ایچ اے نے ایبٹ آباد کے اراکین اسمبلی کو یقین دلایاکہ ان شاء اللہ اگلے جمعتہ المبارک تک اس منصوبے کو پلاننگ ڈویژن میں منصوبہ بھیج دیاجائے گا۔ پلاننگ ڈویژن کے بعد پی ایس ڈی پی میں اس منصوبے کو بھیجاجائے گا۔ جس کے بعد جون میں پیش کئے جانیوالے وفاقی بجٹ میں اس منصوبے کو شامل کرکے فنڈز جاری کردیئے جائینگے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!