لنگرہ اور کنج میں دونوجوان گولیاں لگنے سے جاں بحق۔

ایبٹ آباد: لنگرہ اور کنج میں دونوجوان گولیاں لگنے سے جاں بحق۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز لنگرہ کے رہائشی عظمت علی خان ولد محمد اشرف کا اپنے والدین کے ساتھ کسی بات پر گھروالوں سے تنازعہ شروع ہوا جو شدت اختیار کر گیا۔جس پر نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار کے زندگی کا خاتمہ کر لیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ حویلیاں سردار رفیق نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال حویلیاں منتقل کر دیا جہاں نعش پورسماٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان ذہنی مریض تھا۔

جبکہ دوسرے واقع میں تھانہ کینٹ کی حدود کنج میں جمعہ کے دن واپڈا ملازم ابرار کا پندرہ سالہ بیٹا فہید اپنے گھر میں پستول صاف کررہا تھا کہ اچانک کہ گولی چل جانے سے شدید زخمی ہوگیا جسکو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ورثاء کی درخوات پر بغیر پوسٹ مارٹم کے نعش کو وارثا کے حوالے کردی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!