شادی میں آئے مہمان کی گاڑی بندھن شادی ہال کی پارکنگ سے چوری کرلی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ میرپور کی حدود بندھن شادی ہال کی پارکنگ سے کارلفٹر شادی پر آئے مہمان کی گاڑی لے اڑے۔پولیس کار لفٹرکو پکڑنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ ماڈل تھانہ میرپور کی حدود میں آئے روز چور ڈکیتی کی ورداتوں میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ہفتہ کی رات تھانہ میرپور کی حدود بندھن شادی ہال میں آئے ہوئے مہمان کی گاڑی کو پارکنگ سے کارلفٹر گاڑی چوری کرکے فرار ہوگئے جس پر سرکل میریور کی ڈی ایس پی صابر خان ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئیاور متاثرہ شخص کی طرف سے اطلاعی رپورٹ در کرکے شہر بھر میں ناکہ بندی لگا دی لیکن ناکہ بندی کے باوجود چور باآسانی سے گاڑی لیکر چلا گیا زرائع کے مطابق پولیس گشت نہ ہونے کی صورت میں آئے روز چوری کی ورداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس پر شہریوں نے اعلی حکام سے پولیس گشت بڑھنے کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!