قانونی اور غیر قانونی افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کی مخالفت۔

اکتیس دسمبر کو واپسی کی ڈیڈلائن میں مزید توسیع کی دو حکومتی محکموں نے مخالفت کر دی واپس بھجوانے کی سفارشات تیار۔
مہاجرین کو افغان مہاجر کیمپوں تک محدود کرنے پر بھی غور دو صوبوں میں غیر قانونی مقیم مہاجرین کی پکڑ دھکڑ شروع۔
پشاور(وائس آف ہزارہ) قانونی اور غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کی مخالفت کر دی گئی ہے۔ دو صوبائی محکموں کی جانب سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کی مخالفت کر دی گئی ہے جبکہ چاروں صوبائی حکومتوں کی جانب سے سفارشات مرتب ہونے کے بعد وفاقی حکومت کو ارسال کر دی جائیں گی، چاروں صوبائی حکومتوں کے ذرائع کے مطابق سفارشات طلب کی گئی ہیں تاہم صوبائی حکومتوں کے ماتحت اداروں نے مزید توسیع دینے کی مخالفت شروع کر دی ہے دہشت گردی کے واقعات میں بھی افغان مہاجرین ملوث پائے گئے ہیں دہشت گردی کے علاوہ رہزنی سمیت مختلف جرائم میں بھی افغان مہاجرین ملوث پائے گئے ہیں۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے یکم جنوری سے اقدامات شروع کر دیے جائینگے۔صوبے بھر میں پہلے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں جبکہ انہیں پاکستان سے ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔ جبکہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن وطن واپسی کی تمھیں دسمبر کو مکمل ہو جائیگی۔صوبے بھر کے تاجروں نے بھی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کی مخالفت کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!