لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر بلے دی ہٹی کے تین ملازمین سمیت تیرہ افرادکیخلاف مقدمہ درج۔

ایبٹ آباد:لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر بلے دی ہٹی کے تین ملازمین کیخلاف مقدمہ درج۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ بلے دی ہٹی کے مالکان لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی دوکانیں کھول کر چوری چھپے کاروبار میں مصروف تھے۔ جس کی اطلاع مقامی تاجروں نے ضلعی انتظامیہ کو دی۔ جس پراسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے بلے دی ہٹی پر چھاپہ مارا، تو دوکان کے شیلٹرکھلے ہوئے تھے۔ جس پر بلے دی ہٹی کے تین ملازمین حسنین علی ولد وحید عارف ولد بشیر شاہ روز ولد ایوب پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔اے سی مجتبیٰ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں کلاتھ کی دوکانوں پر پابندی ہے دوسری جانب کنیٹ پولیس کے چھاپے پابندی کے باوجود دوکانیں کھولیں پر دس افراد پر مقدمہ درج تفتیش شروع اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے بازار میں کپڑے کی دوکانوں سمیت دیگر جوتے وغیرہ کی دکانوں پر پابندی عائد ہے جس کی خلاف ورذی کرنے والے کے خلاف کینٹ پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے دس تاجروں جن میں ذیارت گل داود عماد جاوید جمشد اسد محمد عمر زبیر عالم پشتول پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!